مشرقی افغانستان میں اسپیشل فورسز کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ سے 30 افراد جاں بحق


مشرقی افغانستان میں اسپیشل فورسز کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ سے 30 افراد جاں بحق

افغانستان کے پاکستان کیساتھ سرحدی علاقے خوست میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے شہر خوست میں خودکش کار بم حملے میں 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے شہر خوست میں خودکش کار بم حملے میں 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے حملہ اسپیشل فورسز کے ہیڈکوارٹر پر کیا گیا اور اس بم دھماکے میں مزید افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ کسی بھی دہشت گرد گروہ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری