شام میں امریکی اتحادی افواج کا حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

شام میں امریکی اتحادی افواج کا حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

شام میں امریکی اتحادی افواج کی بمباری سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں داعشی دہشتگردوں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں عام شہری اور داعشی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

النشرہ نے لکھا ہے کہ شام میں امریکی اتحادی افواج کی بمباری سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں عام شہری اور داعشی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

امریکی اتحادی افواج نے یہ حملہ شام کے شہر دیرالزور کے علاقے المیادین میں کیا جو داعش کے زیرقبضہ ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حملے میں داعشیوں کے درجنوں رشتہ دار بھی مارے گئے ہیں۔

امریکہ اس سے قبل سعودی عرب کے ساتھ ملکر ترکی میں داعشی دہشت گردوں کو تربیت دیا کرتا تھا۔ امریکہ نے داعش کے ذریعہ شام کو تباہ کردیا اور اب خود داعش کے خلاف فضائی کارروائی کررہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری