سعودی حکام کا مزید 14 شیعہ مسلمانوں کو سزائے موت کا حکم

سعودی حکام کا مزید 14 شیعہ مسلمانوں کو سزائے موت کا حکم

آل سعود نے رمضان کے مبارک مہینے کا لحاظ نہ رکھتے ہوئے مزید 14 شیعہ مسلمانوں کو موت کی سزا سنادی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آل سعود کے حکام نے رمضان کے بابرکت مہینے کہ جس میں کسی کا بھی خون حرام مانا جاتا ہے، 14 شیعہ مسلمانوں کو موت کی سزا سنائی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے 14 شیعہ مسلمان جن کو 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے پر پابند سلاسل کردیا گیا تھا، کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

دھیان رہے کہ سعودی حکام شیعہ مسلمانوں کیخلاف تشدد کو مزید بڑھانے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب عالم اسلام کی رہبری کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔

سعودی عرب کے شیعہ مسلمان سالوں سے اپنے جائز حقوق کیلئے پرامن تحریک چلائے ہوئے ہیں جبکہ آل سعود کی جانب سے ان کیخلاف مسلسل کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔

آل سعود کے سیکورٹی فورسز نے گزشتہ دنوں سے شیعہ علاقے العوامیہ کو محاصرے میں لیا ہے جہاں کئی افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری