وفاقی بجٹ: محنت کش کی کم سے کم اجرت 15 ہزار روپے؛ صدر پاکستان کی 16 لاکھ


وفاقی بجٹ: محنت کش کی کم سے کم اجرت 15 ہزار روپے؛ صدر پاکستان کی 16 لاکھ

گذشتہ روز پیش کئے گئے وفاقی بجٹ میں محنت کش کی کم سے کم اجرت 14 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار روپے جبکہ صدر پاکستان کی تنخواہ 10 لاکھ سے بڑھا کر 16 لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مالی سال 2017-18 ءمیں صدر مملکت ممنون حسین کی تنخواہ بڑھا دی گئی ہے اور اب 6 لاکھ روپے ماہانہ الاﺅنسز کے اضافے کے ساتھ اب ان کی تنخواہ 10 لاکھ روپے سے بڑھ کر 16 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ محنت کش کی ماہانہ کم سے کم اجرت بھی 14 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے دفتر کا بجٹ 91 کروڑ 67 لاکھ روپے سالانہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی بجٹ کو نہایت متوازن قرار دیتے ہوئےکہا کہ اس بجٹ میں معاشرے کے غریب طبقوںکو خصوصی ریلیف دیا گیا ہے۔  

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری