رمضان کی خوشیاں بھارتی جارحیت کی نظر; 11 بےگناہ کشمیریوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا


رمضان کی خوشیاں بھارتی جارحیت کی نظر; 11 بےگناہ کشمیریوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 11 بےگناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیل کر رمضان کا استقبال کیا۔  

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے خوشیوں اور رحمتوں کی نوید بن کر آتا ہے لیکن مقبوضہ وادی میں آج مسلمانوں کے لئے رمضان کا چاند بےگناہوں کے خون میں ڈوبا ہوا ابھرے گا۔  

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے برہان وانی کے قریبی ساتھی سبزراحمد بٹ سمیت 11 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق "بارہمولا" کے علاقے رامپور اور اڑی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 8 کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ پلواما کے علاقے میں برہان وانی کے قریبی ساتھی سبزر احمد بٹ سمیت تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔

خیال رہے کہ ان افراد کو دوران حراست گولیاں ماری گئیں۔

دوسری جانب سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فوج چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد گھروں میں  توڑ پھوڑ کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری