پاکستان کی ایک مرتبہ پھر ریاض اور تہران کے درمیان ثالثی کی کوشش/ جنرل باجوہ ایران کا دورہ کرینگے


پاکستان کی ایک مرتبہ پھر ریاض اور تہران کے درمیان ثالثی کی کوشش/ جنرل باجوہ ایران کا دورہ کرینگے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کر تیار ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل باجوہ کا تہران دورہ آئندہ ہفتے تک متوقع ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان ایک مرتبہ پھر سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کر تیار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے دورہ ایران کا امکان ہے جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

جنرل قمر باجوہ ایرانی قیادت سے ملاقات میں اسلامی فوجی اتحاد اور ریاض میں ہونے والی حالیہ مسلم سربراہ ممالک کانفرنس سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ ایران کے دوران اسلامی فوجی اتحاد سے متعلق خدشات دور کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری