عسیر اور نجران میں سعودی فوجیوں کی ہلاکتیں/ ویڈیو + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1421299 خدمت: اسلامی بیداری
یمن 75

یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کے ایک منفرد آپریشن کے دوران سعودی علاقوں عسیر اور نجران میں 13 اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نجران علاقے میں ایک آپریشن کے دوران 6 سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے اس سے قبل بھی نجران کے علاقے میں قائم ایک سعودی فوجی کیمپ کو میزائل کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب یمن جنگ کے میڈیا سیل نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کے ہاتھوں عسیر علاقے میں متعدد سعودی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

یمن میڈیا سیل نے اس حملے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی اہلکار ایک گاڑی میں سوار پہاڑی علاقے میں گشت کررہے تھے جن کو یمنی فوج اور عوام رضاکار فورسز فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔

اس ویڈیو اور تصاویر میں 3 سعودی اہلکار دیکھے جاسکتے ہیں جن میں سے ایک اعلیٰ افسر بھی شامل ہے۔

    تازہ ترین خبریں