اسلامی معاشروں کا انتظام نااہل افراد کے ہاتھوں میں جا چکا ہے


اسلامی معاشروں کا انتظام نااہل افراد کے ہاتھوں میں جا چکا ہے

رہبر انقلاب اسلامی نے ماہ رمضان کی مناسبت سے قرآن پاک کی نورانی محفل کی میزبانی کا شرف حاصل کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ماہ رمضان کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے 3 گھنٹے پر مشتمل قرآن پاک کی نورانی محفل کی میزبانی کا شرف حاصل کیا۔

اس نورانی محفل میں، قاریان قرآن حامد علی زادہ، احمدرضا لطفی، رضا محمد پور، سید محمد حسینی پور، وحید نظریان، حسن عبدی، حمزہ عودہ زادہ، مہدی عادلی، حامد سلطانی، محمد جواد پناہی اور محمد رضا ستودہ نیا سمیت مشکات، سبیل الرشاد اور محمد رسول اللہ قرآن اور تواشیح کے گروہوں نے قرآن کریم کی آیتوں کی خوبصورت تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے نماز مغرب و عشاء کی امامت بھی کروائی۔

امام خامنہ ای نے اس مظہر پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا کہ آج ایران کا بچہ بچہ قرآن پاک سے مانوس ہے اور ہر پیر و جوان کی سانسیں کلام رب کی مہکتی آیات سے معطر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کا واحد، جامع اور مطلق حل تعلیم قرآن میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے تعلیمات قرآن پاک حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان کی موجودہ پریشانیاں اور اضطراب کی وجہ قرآن کریم سے دوری ہے۔

قرآن پاک کے قرب سے انسان بصورت معاشرہ آگے بڑھتا ہے۔ خدا کی لاریب کتاب ہی انسان کو گمراہی، پستی اور جہالت کے اندھیروں سے باہر نکال سکتی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس نکتے کی وضاحت فرمائی کہ بھائی چارہ، اخوت اور محبت انسان کی بنیادی خصوصیات ہیں لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ آج کا انسان ان صفات سے عاری نظر آتا ہے۔

انہوں کے فرمایا کہ آل سعود کی طرح، اسلامی معاشروں کا انتظام نااہل افراد کے ہاتھوں میں جا چکا ہے۔

انہوں نے اس نکتے کی نشاندہی کرتے ہوئے فرمایا کہ بظاہر تو ایسے لوگ قرآن پاک پر ایمان رکھتے ہیں لیکن دراصل وہ اس کی روح سے واقف نہیں ہیں اور نہ ہی اس کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے اس کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر بعض گمراہ مسلم حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے سمجھایا کہ یہ غیرمسلم ہرگز تمہارے دوست نہیں، یہ صرف اپنے مفاد سے وابستہ ہیں اور جونہی ان کا مفاد پورا ہو جائے گا یہ تم سے لاتعلق ہو جایئں گے۔

انہوں نے بڑے دکھی دل کے ساتھ یمن اور بحرین میں جاری مظالم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام مخالف باطل قوتیں زوال کا شکار ہوں گی۔ بہت جلد ایسے لوگ نیست و نابود ہو جائیں گے جو مظلوموں پر ناحق ظلم ڈھاتے ہیں۔

انہوں نے انقلاب اسلام سے قبل شاہ پہلوی کی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ کی اس حکومت سے نزدیکیاں نوشتہ دیوار تھیں تاہم عالمی حمایت کے باوجود ایران کی غیرت مند قوم نے اس طاغوتی حکومت کو تہس نہس کر ڈالا اور اپنی قوت ایمانی سے اس کا تاج اپنے قدموں میں روند ڈالا۔

امریکہ آج بھی اس شکست پر پیش و تاب کھا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کے نام سے امریکہ کے سینے پر سانپ لوٹتے ہیں۔

انہوں نےایمان کی قوت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قرآن کریم کی اس آیت کی جانب اشارہ کیا کہ "اگر ایمان رکھو گے تو تمھیں برتری حاصل ہوگی"۔

انہوں نے اپنے موضوع کی جانب لوٹتے ہوئے فرمایا کہ ایران جیسی ناتجربہ کار قوم نے جس کو دشمن ہر طرف سے ذک پہنچانے کے لئے بےچین ہیں، 40 سال سے دشمن کے ہر حملے کو ناکام بنا کر خود کو قرآن حکیم کی طاقت کا مظہر ثابت کر دیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ کامیابی، سکون، استحکام اور عزت صرف تعلیمات قرآن سے ہی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے مقرر قرآن کریم کی فقط تلاوت کے بجائے اس کی اصل روح کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر اما خمنہ ای نے عالمی تعلقات کی بحالی کی بھی تائید فرمائی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری