لیبیا کے دہشتگرد گروہ "انصار الشریعہ" کی تحلیل


لیبیا کے دہشتگرد گروہ "انصار الشریعہ" کی تحلیل

القاعدہ سے وابستہ لیبیا کے دہشتگرد گروہ "انصار الشریعہ" نے اپنے منحل ہونے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق لیبیا کے دہشتگرد گروہ "انصار الشریعہ" سے منسوب بیان میں آیا ہے کہ اس گروہ نے اپنے منحل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا میں فعال یہ دہشتگرد گروہ القاعدہ سے وابستہ ہے۔

امریکہ نے انصار الشریعہ پر سال 2012 میں لیبیا کے شہر بنغازی میں ہونے والے امریکی سفارتخانے پر حملے کا الزام لگایا تھا۔ اس حملے میں امریکی سفیر کرسٹوفر اسٹیونز بھی ہلاک ہوچکے تھے۔

یہ گروہ جنرل خلیفہ حفتر کی کمان میں لیبیا کی قومی فوج کے ساتھ نبردآزما تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری