مقبوضہ کشمیر میں 12بےگناہ شہریوں کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں 12بےگناہ شہریوں کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 12 کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان نے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کے مظالم پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔

نفیس زکریا نے بھارتی مظالم کو عالمی قوتوں کیلئے چیلنج قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔

دوسری طرف سپیکر قومی اسمبلی نے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا اعلان کر کیا ہے۔

اسی طرح مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سفاک بھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 12 کشمیری نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور او آئی سی سے بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں جرائم کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی بڑھا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ظلم کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے 12 کشمیری شہری بےدردی سے شہید کر دیئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری