نواز شریف کو عرب امریکہ کانفرنس میں نہیں جانا چاہیے تھا/ دوسروں کی جنگیں لڑتے لڑتے پاکستان آج بنگلادیش سے بھی پیچھے


نواز شریف کو عرب امریکہ کانفرنس میں نہیں جانا چاہیے تھا/ دوسروں کی جنگیں لڑتے لڑتے پاکستان آج بنگلادیش سے بھی پیچھے

باجوڑایجنسی سے سابق رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کا نوازشریف کی عرب امریکی سمٹ میں شرکت کو قوم کیلئے مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دوسروں کی جنگیں لڑتے لڑتے پاکستان آج ایسے مقام پر پہنچ چکا ہے کہ آج بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے نکل چکا ہے۔

باجوڑایجنسی سے سابق رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید اخونزادہ چٹان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو امریکہ عرب کانفرنس میں نہیں جانا چاہیے تھا، ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں، جس طرح نواز شریف وہاں گیا اور واپس آگیا، پوری قوم کو مایوسی ہوئی ہے، ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی کو درست ہونا چاہیے، ہمارے پڑوسی ہمارے بہترین دوست ہیں، ان میں افغانستان، ایران، چین اور انڈیا ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ان ممالک کے ساتھ تحفظات کو بہتر خارجہ پالیسی کے ذریعے حل کریں۔

انہوں نے تاکید کی کہ دوسروں کی جنگیں لڑتے لڑتے پاکستان آج ایسے مقام پر پہنچ چکا ہے کہ آج بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے نکل چکا ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری