ہندوستان نے ذرا سی شرارت کی تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، محسن پاکستان


ہندوستان نے ذرا سی شرارت کی تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، محسن پاکستان

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کیساتھ ذرا سی شرارت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ  میری ٹیم نے پاکستان کو 7ویں ایٹمی قوت بنایا اور یہ پوری ٹیم کیلئے اعزاز ہے، بے شک اللہ ہی اس کا اجر عطا فرمائے گا جو کسی حکمران کے بس کی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، اس وقت حکومت کو وفاقی سطح پر ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا کہا تھا لیکن حکمرانوں کی ترجیحات میٹرو اور موٹروے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے، ملک کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے تعلیم کے میدان کو آباد کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ  ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں اور انہوں نے ہندوستان کو تنبیہ بھی کیا ہے کہ بھارت اپنی حرکتوں سے باز رہے ورنہ اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مطابق اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا یا  کوئی شرارت کرنے کی کوشش کی تو پاکستان بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری