امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ؛ 8 افراد ہلاک


امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ؛ 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست مسی سپی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے علاقے کے ڈپٹی شیرف سمیت 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق  امریکی ریاست مسی سپی کے دارالحکومت جیکسن سے 109 کلومیٹر دور بروک ہیون اور بوگ چیٹو کے تین گھروں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد مارے گئے۔ 

واضح رہے کہ ان 8 افراد میں علاقے کا علاقے کے ڈپٹی شیرف بھی شامل ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے جبکہ مبینہ قاتل کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور کون تھا اور اس نے کس وجہ سے ان آٹھ لوگوں کو قتل کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ امریکہ میں اکثر فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں بےگناہ شہریوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری