شیخ عیسی قاسم کو نجات دلانے کیلئے انسانی حقوق کے کارکن متحرک ہوگئے

شیخ عیسی قاسم کو نجات دلانے کیلئے انسانی حقوق کے کارکن متحرک ہوگئے

بحرین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے انقلاب بحرین کے معنوی پیشوا کو آل خلیفہ سے نجات دلانےکیلئے ایک تحریک شروع کردی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے "شیخ قاسم کو نجات دو" کے عنوان سے ایک کمپین شروع کی ہے۔  

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ کمپین شیخ عیسی قاسم کے دفاع جو بحرین کے پرامن احتجاج اور مظاہروں کی علامت ہے، کیلئے منگل کے روز سے باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔

اس کمپین کے ہیش ٹیگ عربی اور انگریزی زبانوں میں #انقذوا_الشیخ_القاسم اور #save sheikh qassim ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے اپیل کی ہے کہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور ان کے دفاع میں کوئی بھی ویڈیو یا تصویر ہو، ضرور شئیر کریں۔

یاد رہے کہ بحرینی فوجیوں نے گزشتہ منگل کو الدراز میں شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے 6 عام شہریوں کو شہید جبکہ سینکڑوں افراد کو زخمی اور پابند سلاسل کیا تھا۔

شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ سے ان کے حامیوں کے تمام رابطے منقطع ہو گئے ہیں لہذا تاحال ان کی صحت و سلامتی کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

بحرینی عدلیہ نے شیخ عیسی قاسم پر منی لاڈرنگ اور دہشت گردی کی حمایت کا جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے ایک سال کے لئے نظر بند اور 100 ہزار دینار کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس سے قبل بحرینی حکام نے ان پر اپنے مقام و منصب کا استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی مفاد کے لئے کام کرنے کا الزام لگا کر ان کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری