وارم اپ میچ: پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے مدمقابل


وارم اپ میچ: پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے مدمقابل

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کچھ ہی دیر میں اپنے دوسرے اور آخری وارم اپ میچ میں آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چیمپئن ٹرافی سے پہلے ٹیم پاکستان اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ آج عالمی چیمپین آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز کھیل کے بعد بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

آج کے ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دوسرے وارم اپ میچ میں اس کا مقابلہ عالمی چیمپئین آسٹریلیا سے ہے جو گروپ اے میں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی طرح آسٹریلیا نے بھی پہلے وارم اپ میچ میں سری لنکا کے خلاف 2 وکٹ سےکامیابی حاصل کی ہوئی ہے۔

چیمپئین ٹرافی ٹورنامنٹ یکم جون سے شروع ہو گا اور پاکستان کا پہلا میچ4  جون کو روائیتی حریف بھارت سے ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری