مسجد اقصی کے نزدیک غاصب اسرائیل کا کابینہ اجلاس

صیہونی وزیراعظم نے پہلی مرتبہ چونکا دینے والا قدم اٹھاتے ہوئے مسجد اقصی کی دیوار کی نیچے بنی سرنگ میں کابینہ کا اجلاس بلایا۔

مسجد اقصی کے نزدیک غاصب اسرائیل کا کابینہ اجلاس

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے گذشتہ روز مسجد اقصی کے دیوار کے نیچے بنی سرنگ میں اپنا ہفت روزہ کابینہ کا اجلاس منعقد کیا۔

یاد رہے کہ یہ اجلاس بیت المقدس پر قبضے کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا۔

فلسطینی رہنما صائب عریقات نے اس اجلاس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اکسانے والا عمل قرار دیا اور کہا کہ یہ اجلاس فلسطینیوں کے لئے واضح پیغام رکھتا ہے۔

حماس نے اس اجلاس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری