تحریک پاکستان کے کارکن اور اتحاد امت کے داعی کی یاد میں قومی تعزیتی کانفرنس کا انعقاد + تصاویر


تحریک پاکستان کے کارکن اور اتحاد امت کے داعی کی یاد میں قومی تعزیتی کانفرنس کا انعقاد + تصاویر

تحریک پاکستان کے کارکن اور اتحاد امت کے داعی سید علی غضنفر کراروی کی یاد میں قومی تعزیتی کانفرنس کا انعقاد مرکزی امام حسین علیہ السلام کونسل اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اس تعزیتی کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس میں بزرگ دانشور مرتضی پویا، سابق سفیر ابو شریف، غضنفر مہدی، پی پی رہنما ڈاکٹر اسرار سید اور دیگر نے شرکت کی۔

مقررین نے ع غ کراروی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مرحوم کے فرزند سید ذیشان نے شرکائے ریفرنس کو بتایا کہ ان کے والد کی زندگی ایک تحریک سے عبارت تھی، وہ کبھی گھر نہیں بیٹھے بلکہ متحرک رہے۔

ان کی سوچ اور فکر تھی کہ کسی مکتب سے لڑا نہ جائے۔ ڈاکٹر اسرار سید نے کہا کہ ملک و ملت کی فکر علامہ کراروی کے دامن گیر تھی۔ 

غضنفر مہدی نے بتایا کہ جب ڈکٹیٹر ضیا نے انہیں اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر بنایا تو انہوں نے ضیا کو جواب لکھا کہ میری قیمت خرید اسلامی نظریاتی کونسل کی سیٹ نہیں۔

وہ ملنگ، درویش، بہادر شخص تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ امام زین العابدین علیہ السلام کی پیدائش کی چودہ سو سالہ تقریب ایوان صدر میں منعقد ہو۔

مرتضی پویا کا کہنا تھا کہ علامہ کراروی مسلمانوں کے لئے ہر خطرہ مول لینے کے لئے تیار رہتے اور ہر حد تک جاتے تھے، وہ عظیم آدمی تھے ہم ان کا حق ادا نہیں کر سکتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری