امریکہ کا 8 مسلم ممالک پر فضائی سفر میں لیپ ٹاپ کی پابندی کو تمام بین الاقوامی پروازوں تک پھیلانے پر غور


امریکہ کا 8 مسلم ممالک پر فضائی سفر میں لیپ ٹاپ کی پابندی کو تمام بین الاقوامی پروازوں تک پھیلانے پر غور

امریکہ کی جانب سے 8 مسلم ممالک پر فضائی سفر کے دوران لیپ ٹاپ ساتھ رکھنے کی پابندی کو تمام بین الاقوامی پروازوں پر عائد کرنے کا امکان ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ جان کیلی نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ جہازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی تمام بین الاقوامی پروازوں پر لگانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

 امریکی حکومت کا آٹھ مسلمان مسلم ممالک سے آنے جانے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی کے بعد تمام بین الاقوامی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی عائد کرنے پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس زمرے میں ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے اور دہشت گرد امریکی جہاز گرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ پرپابندی کے بارے میں سوال پران کا کہنا تھا کہ شاید وہ پابندی لگادیں، انٹیلی جنس رپورٹس حاصل کی جارہی ہیں، یہ ایک جدید ترین خطرہ ہےتاہم س بارے میں حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

جان کیلی نے یہ باتیں فوکس نیوز کے پراگرام پر کہیں۔

یاد رہے کہ 2 ماہ قبل مارچ میں امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں اسمارٹ فون سے بڑی ڈیوائس پر ہیں۔ 
ترکی، مراکش، اردن، مصر، متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب اور کویت سے امریکہ جانے والی پروازوں پر ڈیوائس جیسے کہ لیپ ٹاپ وغیرہ ہاتھ میں لے کر سفر کرنے پر پابندی ہے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی پروازوں میں عموما ٹرانسٹ فلائٹس ہوا کرتی ہیں جن کی پرواز میں کبھی کبھار 12 گھنٹے تک کا بھی فرق ہوتا ہے۔
تاہم اکثر کارباری حضرات پر یہ انتظار گراں نہیں گزرا کرتا تھا کیونکہ اس دوران وہ اپنے لیپ ٹاپ سے انٹرنیٹ کی مدد سے پوری دنیا سے رابطے میں رہ پاتے تھے۔

اس طرح ٹرانسٹ فلائیٹ کے انتظار میں اپنے لیپ ٹاپ کے ذریعے کتنے ہی مسافروں کا قیمتی وقت بچ جایا کرتا تھا تاہم اگر امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی تمام بین الاقوامی پروازوں پر دوران سفر لیپ ٹاپ ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کر دیتی ہے تو اس طرح ہزاروں لوگوں کا بہت سا قیمتی وقت روزانہ کی بنیاد پر ضائع ہوگا۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کو لیپ ٹاپ پر پابندی لگانے کے بجائے مسافروں اور ائرپورٹس کی سیکیورٹی پر دھیان دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر امریکہ کا یہی وطیرہ رہا تو شائد وہ دن دور نہیں جب دہشتگردی کے خطرے سے بچنے کے لئے مسافروں کے سفر پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری