العبادی: موصل کی مکمل آزادی کا اعلان جلد متوقع


العبادی: موصل کی مکمل آزادی کا اعلان جلد متوقع

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے اور صوبہ نینوا کے شہر موصل کی مکمل آزادی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل میں عسکری اور سیکورٹی حکام سے ملاقات کے دوران موصل کی آزادی کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عوامی رضاکار فورسز کی شامی سرحد تک رسائی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے عراقی فورسز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "آپ جوانوں نے دہشتگرد گروہوں سے زبردست مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرکے عراقیوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور آپ اب دہشتگردوں کو شکست دینے کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہو۔"

دوسری جانب عوامی رضاکار فورسز کے ترجمان کریم النوری نے المیادین کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم عراق میں دہشتگردوں سے مقابلے کے ایک اہم سنگ میل کے گواہ ہیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ عوامی رضاکار فورسز کی شامی سرحدوں کی جانب پیشقدمی کے سبب شامی فوج رقہ کی جانب آسانی کیساتھ پیشقدمی کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی عوامی رضاکار فورسز گزشتہ روز مغربی موصل کی آزادی کیلئے جاری آپریشن کے دوران شام کے ساتھ مشترکہ سرحد تک پہنچ گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری