بغداد پھر دہشتگردی کے نشانے پر؛ دھماکے میں 13 افراد شہید 70 زخمی + ویڈیوز


بغداد پھر دہشتگردی کے نشانے پر؛ دھماکے میں 13 افراد شہید 70 زخمی + ویڈیوز

عراق کے دارالحکومت بغداد میں موجود ایک معروف آئس کریم پارلر میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں13 افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کےمطابق دہشتگرد عناصر نے رمضان کا تقدس پامال کرتے ہوئے درجنوں بےگناہ افراد کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا۔ 

بغداد کے ضلع کرادہ میں واقع ایک معروف آئس کریم پارلر کو ایک خودکش حملہ آور نے کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا جس میں 13افراد شہید جبکہ 70 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش نے اس وحشیانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہی شعیہ اکثریت علاقے کرادہ میں داعش نے دہشتگردی کی خوفناک کارروائی کی تھی جس میں لگ بھگ 300 بےگناہ شہری شہید ہو گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری