بحرین؛ آل خلیفہ کیخلاف رات بھر ریلیاں جاری رہیں

بحرین؛ آل خلیفہ کیخلاف رات بھر ریلیاں جاری رہیں

بحرین کے شہریوں نے گزشتہ شب ریلیاں نکال کر آل خلیفہ کے شیخ عیسیٰ قاسم کیخلاف ظالمانہ اور متعصبانہ فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرینی شہریوں نے علماء کی آواز پر آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے دفاع کیلئے لبیک کہتے ہوئے آل خلیفہ کیخلاف ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے گزشتہ شب بھی ملک کے مختلف علاقوں میں ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے آل خلیفہ کے شیخ عیسیٰ قاسم کیخلاف ظالمانہ اور متعصبانہ فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کے علماء نے عوام سے اپیل کی تھی کہ شیخ عیسیٰ قاسم کے ٹرائل کے دوران میادین کا سفر کریں اور آل خلیفہ کے جابرانہ احکامات کی متحد ہوکر شدید الفاظ میں مذمت کریں۔

جس پر آل خلیفہ نے شیخ عیسی قاسم کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 5 نہتے شہریوں کو شہید جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

آل خلیفہ فورسز نے اس دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری