افغانستان: ڈسٹرکٹ گورنر، بیٹے سمیت قتل

خبر کا کوڈ: 1423361 خدمت: دنیا
ارتش افغان

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ گورنر اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیکا میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ گورنر اور ان کے بیٹے پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔

اس زمرے میں صوبائی پولیس کے عہدیدار عبدالروف مسعود کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ گورنراجمل خان کو ضلع شکیل آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے پیچھے کون تھا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ 

خیال رہے کہ افغانستان کا صوبہ پکتیکا دور دراز صوبہ ہے جو پاکستان کی سرحد سے ملحق ہے جہاں متعدد دہشتگرد گروپ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عرصے قبل افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں داعش سمیت 20 دہشتگرد گروہوں کے فعال ہونے کی اطلاع دی تھی۔

تاہم کسی گروپ کی جانب سے بھی فوری طور پر واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

    تازہ ترین خبریں