ماسکو میں طوفان آنے سے 11 افراد ہلاک، 150 زخمی + تصاویر و ویڈیو

روس کے دارالحکومت ماسکو میں آنے والے شدید طوفان نے 11 افراد کی جان لے لی جبکہ 150 دیگر افراد کو شدید زخموں کی وجہ سے اسپتال جانا پڑا۔

ماسکو میں طوفان آنے سے 11 افراد ہلاک، 150 زخمی + تصاویر و ویڈیو

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں آنے والے طوفان نے عوام کو شدید مالی و جانی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آنے والے نہایت شدید طوفان کے ساتھ ساتھ شدید بارش اور گرج چمک بھی ہوتی رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے تاحال 11 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 150 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

طوفان کی وجہ سے سینکڑوں درخت گرگئے ہیں جبکہ عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری