کابل: بھارتی سفارتحانے کے قریب دھماکہ، 100 افراد جاں بحق اور 400 زخمی/ ویڈیوز + تصاویر


کابل: بھارتی سفارتحانے کے قریب دھماکہ، 100 افراد جاں بحق اور 400 زخمی/ ویڈیوز + تصاویر

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھارتی سفارتحانے کے قریب ایک زوردار دھماکے  کی آواز سنائی دی گئی ہے جس کے نتیجے میں 100 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو میں بھارتی سفارتحانے کے قریب زور دار دھماکا کیا گیا ہے جس کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی کی گاڑیاں روانہ ہو گئی ہیں۔

خیال رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بھارتی سفارتحانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، علاوہ ازیں اس دہشتگرد کارروائی میں تاحال 100 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں کم سے کم 400 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ بریکنگ نیوز ہے، اس زمرے میں جیسے ہی مزید اطلاعات موصول ہونگی ہم ان سے اپنے قارئین کو مطلع کرتے رہیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری