سعودی اور اردن کے بادشاہوں کی جدہ میں ملاقات


سعودی اور اردن کے بادشاہوں کی جدہ میں ملاقات

سعودی عرب اور اردن کے بادشاہوں نے جدہ میں ملاقات اور علاقائی مسائل پر گفتگو کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اردنی ہم منصب عبداللہ دوم سے جدہ میں ملاقات کی۔

اردن کے سرکاری خبر رساں ادارے "بترا" نے اس خبر کو شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ملک سلمان اور ملک عبداللہ نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے بحرانوں اور ان کے سیاسی راہ حل کیلئے تمام ممکنہ کوششوں کو بھی مورد بحث قرار دیا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے ریاض اجلاس کے بعد سعودی عرب اور اردن کے باہمی تعلقات کمزور ہو رہے ہیں ایسے میں اردن کے بعض سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ قطر کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بگڑتے تعلقات کے دوران اردن، قطر سے اپنے تعلقات خوشگوار رکھے گا۔

دوسری جانب ایران اور قطر کے بڑھتے تعلقات کے ساتھ ہی قطر اور اردن کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور اردن اس موضوع کو اچھی طرح جانتا ہے۔

اردن نے قطر کے ساتھ سعودی عرب اور عرب امارات کے بگڑتے روابط پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ وہ بنا کسی صف بندی میں شرکت کرنے کے اس کشمکش سے باہر رہنا چاہتا ہے جبکہ بعض مغربی رپورٹس اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ خلیج تعاون کونسل میں شگاف پڑ گیا ہے۔

مغربی رپورٹس میں قطر کے ساتھ بڑھتے سعوی عرب اور عرب امارات کے اختلافات کے پیش نظر کہا گیا ہے کہ اس بحران کے سبب عمان اور قطر اس کونسل سے نکل کر اس کی شکل بگاڑ سکتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری