صہیونی کینسٹ میں "عظیم قدس" نامی قرارداد پیش

صہیونی کینسٹ میں "عظیم قدس" نامی قرارداد پیش

صہیونی کینسٹ میں دائیں بازو کی جماعت کے نمائندوں نے "عظیم قدس" کے نام سے ایک قرارداد پیش کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی حکومت فلسطین کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز سے قبل اس قرارداد کو لاگو کرنے کے درپے ہے، اس قرارداد کا مسودہ اسرائیلی کی بیت لحم اور قدس کے اطراف میں تمام علاقوں پر حاکمیت پر مبنی ہے۔

نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں تاکید کی تھی کہ قدس اسرائیل کا ابدی دارالحکومت ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے تاکید کی تھی کہ مشرقی قدس اسرائیلی کی حاکمیت میں باقی رہے گا اور اس کے تمام علاقوں میں تعمیراتی کام جاری رہیں گے۔

صہیونی حکومت نے ٹرمپ دورے کے بعد پہلے اجلاس میں تعمیراتی کاموں اور بالخصوص مسجد الاقصیٰ کے نیچے سرنگ بنانے کیلئے 14 ملین ڈالر مختص کئے۔

اسرائیل کی وزارت تعلیم نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر بیت المقدس تعلیم و تربیت کے صہیونی ذرائع کو اجرا کرے تو اس کی مالی امداد سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اور اسی طرح اگر پرائمری اسکول کے بچے فلسطینی سرٹیفیکیٹ کے بجائے اسرائیلی سرٹیفیکیٹ قبول کریں تو ان کے ساتھ بھی بھرپور مالی مدد کی جائے گی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری