امریکہ کی جانب سے شامی کردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا آغاز ہوگیا


امریکہ کی جانب سے شامی کردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا آغاز ہوگیا

امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے شامی کردوں کو جو دہشتگرد گروہ داعش سے نبرد آزما ہیں، اسلحہ بھیجنے کا آغاز کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان ترجمان ایڈرین ریکن گیلووے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے شامی کردوں کو اسلحہ کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ شامی کردوں نے داعش کے نام نہاد دارالحکومت الرقہ میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شامی کردوں کو فراہم کرنے والے اسلحے میں کلاشنکوف اور مشین گن شامل ہیں۔

ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ "ہم نے شامی کردوں کو اسلحہ اور فوجی گاڑیوں کی فراہمی کو "شامی ڈیموکریٹک فورس" کے ڈھانچے میں آغاز کیا ہے۔"

شامی کردوں کے مسلح فورسز "شامی ڈیموکریٹک فورس" نامی ایک تنظیم کی شکل میں شامی عرب جنگجووں اور امریکی سرپرستی میں قائم اتحاد کی حمایت میں الرقہ کی جانب گامزن ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے پینٹاگوں کو حکم دیا تھا کہ شامی کردوں کو اسلحہ فراہم کرے۔

ٹرمپ کے اس اقدام پر ترکی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا جس کا موقف ہے کہ شامی کرد پ ک ک کی ایک شاخ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری