ٹرمپ کا عربوں کیساتھ اجلاس ایرانی مداخلتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے واضح پیغام


ٹرمپ کا عربوں کیساتھ اجلاس ایرانی مداخلتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے واضح پیغام

امریکہ کے نائب وزیر خارجہ کا ٹرمپ کی عربوں کیساتھ ملاقاتوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاض اجلاس عرب ممالک میں ایران کی مداخلتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک واضح پیغام تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ کے نائب وزیر خارجہ اسٹورٹ جونز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ دورے کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "سعودی عرب کو دہشتگردی سے مقابلہ کرنے میں کافی تجربات ہیں جن کا ہم فائدہ اٹھا رہے ہیں۔"

امریکی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہان ایک سال بعد واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں دہشتگردی سے مقابلے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

جونز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ "ہم خلیج فارس کے عرب ممالک کے ساتھ دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں۔"  

امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں ہونے والے ریاض اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں ایران کی عرب ممالک بالخصوص بحرین اور شام میں مداخلت کے بارے میں سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور یہ ایران کی مداخلتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک واضح پیغام تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری