پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم عمر نوجوان جرمن پارلیمنٹ کا اعزازی رکن منتخب


پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم عمر نوجوان جرمن پارلیمنٹ کا اعزازی رکن منتخب

بہترین سیاسی شعور رکھنے کی بنیاد پر جرمن پارلیمنٹ میں قبائلی علاقے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان سید کاشف کاظمی بطور اعزازی ایم این اے منتخب ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے نوجوان جرمن پارلیمنٹ کے اعزازی ایم این اے منتخب ہو گئے ہیں۔

پاراچنار سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان سید کاشف کاظمی اپنی خداداد صلاحیت اور بہترین سیاسی شعور رکھنے کی بنیاد پر ہی جرمن پارلیمنٹ میں اعزازی ایم این اے منتخب کیے گئے۔

سید کاشف کاظمی پاکستان کے سب سے کم عمر نوجوان ہیں جنہیں فقط 21 سال کی عمر میں یورپی ملک جرمنی میں ایم این اے منتخب ہونے کا اعزاز ملا ہے۔

پاکستانی نوجوان دنیا کے کسی بھی حصے میں چلے جائیں، اپنی صلاحیتوں کا لوہا ضرور منوا لیتے ہیں۔ بیرون ممالک میں مواقع زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا جو موقع ملتا ہے اس کو ایک پل کے لئے ضائع نہیں ہونے دیتے۔ اس کی تازہ ترین مثال پاکستان کے قبائلی علاقے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان کی ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے اور جرمن پارلیمنٹ کے اعزازی ایم این اے بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمن پارلیمنٹ کے اعزازی ایم این اے بننے والے 21 سالہ سید کاشف کاظمی کا تعلق پاراچنار سے ہے۔ بہترین سیاسی شعور رکھنے کی بنیاد پر کاشف کاظمی 27 سے 30 مئی تک جرمن پارلیمنٹ کے ایم این اے ہیں۔

جرمن پارلیمنٹ میں کاشف کاظمی وزارت اکنامکس اور توانائی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کاشف کاظمی کی جرمن چانسلر انجیلا مرکل، صدر سٹائین مائیا، مئیر برلن اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔ کاشف جرمنی کی دوسری بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن بھی ہیں۔

ملک دشمن عناصر جو یہ تاثر پیش کرتے ہیں کہ پاراچنار جس کے خلاف میٹرک پاس مدارس کے مولوی فرقہ وارانہ تعصب اور سعودی ایماء پر بہتان تراشتے ہیں جبکہ حقیقت میں وہاں کی آبادی پڑھی لکھی اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی غرض سے ہندوستان کی بھی سر توڑ کوشش ہے کہ دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کا برا تاثر پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں صادق خان کے میئر بننے کے بعد پاکستان کا یہ دوسرا نوجوان ہے جنہوں نے سیاسیی سطح پر پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہوکر یورپ میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری