میلہ سج گیا، آج میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے


میلہ سج گیا، آج میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے

آج چیمپئن ٹرافی 2017 کے افتتاحی میچ میں چند گھنٹے بعد میزبان برطانیہ اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، کرکٹ شائقین کا جوش آسمان کو چھونے لگا۔

بڑے ایونٹ چیمپئن ٹرافی کا پہلا مقابلہ آج پاکستانی وقت کے حساب سے سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

افتتاحی میچ میں برطانیہ اور بنگلہ دیش میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ 2010 سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان سات ایک روزہ میچ کھیلے جا چکے ہیں، چار میں بنگلہ دیش جبکہ تین میں انگلینڈ فاتح رہا۔

چیمپئن ٹرافی 2017 میں رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں شریک ہیں۔ گروپ اے میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش شامل جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کا ٹاکرا ہوگا۔

دونوں گروپس کی دو دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی جبکہ منی ورلڈ کپ کا فائنل 18جون کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے کرکٹ کو جدت بخشنے کیلئے مزید نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے دنیا کی صف اول کی کمپنی انٹیل کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کی بدولت ڈرون انفرا ریڈ کیمروں کی مدد سے پچ کے اندر موجود نمی، گھاس کی کثافت، ٹرن سمیت تمام تر احوال بتایا جا سکے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے بلوں کے ہینڈل کے ساتھ سینسر لگائے جائیں گے جس کی بدولت پتہ لگایا جا سکے گا کہ وہ اپنے بلے کا کس طرح سے اور کیسے استعمال کر رہا ہے۔

 

اس کے ساتھ ساتھ شائقین کی تفریح کا خیال رکھتے ہوئے انٹیل کے تعاون سے آئی سی سی ایونٹ میں پہلی مرتبہ گراونڈ میں موجود تمام شائقین کو مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کر رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری