ایمنیسٹی انٹرنیشنل: بحرینی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی مسلسل پامالی

ایمنیسٹی انٹرنیشنل: بحرینی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی مسلسل پامالی

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے آل خلیفہ کی جانب سے نیشنل ڈیموکریٹک ایکشن سوسائٹی (الوعد) کو تحلیل کرنے کے حکم پر ردعمل ظاہر کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنلنے کہا ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک ایکشن سوسائٹی (الوعد) کو تحلیل کرنے کا حکم آل خلیفہ کی جانب سے اپنے ناقدین کو سرکوب کرنے کا ایک اور پریشان کن اقدام ہے۔

بیروت میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل دفتر کے ڈائریکٹر لین معلوف نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت اپنے مخالف سیاسی دھڑوں پر پابندیاں لگاتے ہوئے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الوعد سوسائٹی کی تحلیل آزادی بیان پر آشکار حملہ ہے اور نشاندہی کرتا ہے کہ آل خلیفہ کا انسانی حقوق پر پابند رہنے کا کائی ارادہ نہیں ہے۔

لین معلوف نے وضاحت کی کہ بحرینی عدلیہ کے الوعد اور اس کے رہنماوں کیخلاف دعووں میں کوئی صداقت نہیں اور اس سوسائٹی کا جرم فقط آزادی بیان کے جائز حق کا استعمال کرنا ہے۔

واضح رہے کہ خلیجی ملک بحرین کی عدالت نے بدھ کو نیشنل ڈیموکریٹک ایکشن سوسائٹی (وعد) کو تحلیل کرنے کا حکم دیا۔

آل خلیفہ حکومت نے اس گروپ پر قانون کا احترام نہ کرنے، دہشتگردی کی حمایت کرنے، اور تشدد کی اجازت دینے جیسے من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔

عدالت کے اس حکم پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنان کا کہنا ہے کہ اس حکم کا مقصد پرامن مخالفت کو خاموش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ وعد بحرین کی ایک سماجی اور سیاسی ایسوسی ایشن ہے جو جمہوریت، انسانی حقوق اور سماجی آزادی کے حق میں آواز بلند کرتی ہے۔

وعد نے ٹویٹ میں میں کہا ہے کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اس ایسوسی ایشن کو تحلیل کر دیا جائے اور اس کے اثاثے ضبط کر لیے جائیں۔

آل خلیفہ حکومت نے گزشتہ سال "امل" اور "جمعیت الوفاق" کو بھی تحلیل کیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری