ترک ہیلی کاپٹر اڑنے کے 3 منٹ بعد گر کر تباہ، 13 فوجی ہلاک


ترک ہیلی کاپٹر اڑنے کے 3 منٹ بعد گر کر تباہ، 13 فوجی ہلاک

عراق کی سرحد کے قریب ترک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتجے میں 13 فوجی ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حادثہ عراقی سرحد کے قریب سرناک صوبے میں ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے تین منٹ بعد ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا کررونما ہوا جس کے نتیجے میں 13 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترک فوجی ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ یہ ایک حادثہ ہے یا کوئی سازش۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے ترک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 19 افراد ہلاک ہو گئےتھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری