بحر ہند میں بھارتی مچھیروں کی کشتی سے اربوں کی منشیات برآمد / دہشتگرد تنظیموں کو بڑا جھٹکا


بحر ہند میں بھارتی مچھیروں کی کشتی سے اربوں کی منشیات برآمد / دہشتگرد تنظیموں کو بڑا جھٹکا

  رائل نیوی کی بحرہند میں کارروائی  کے  دوران بھارتی مچھیروں کی کشتی سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئیں.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی جنگی بحری جہاز (رائل نیوی)  نے بحر ہند میں کارروائی کے دوران بھارتی مچھیروں کی کشتی کو روکا جس سے 266کلو گرام ہیروئن اور 455کلو بھنگ برآمد ہوئی۔

اس منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں ساڑھے6 کروڑ پاونڈ یعنی 8ارب 77کروڑ روپے مالیت سے زائدبنتی ہے ،جسے ضبط کر کے سمندر میں بہا دیا گیا۔

سیلرز اور رائل میرینز نے برآمد ہونے والی455 کلوگرام بھنگ اور266کلو گرام ہیروئن کو تلف کردیا۔

جہاز کے کمانڈر آئن فیزی کا کہنا ہے کہ منشیات کی اتنی بڑی مقدار کا پکڑا جانا منشیات کے ڈیلروں ہی نہیں دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے کیونکہ منشیات کے کاروبار کے ذریعے ہی دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ داعش اور القائدہ بڑی دہشتگرد تنظیمیں، ان کے زیر اثر چھوٹی بڑی تنظیمیں اور ان کے ماہر جنگجو ان منشیات کا استعمال کرتے ہیں جس سے ان میں احساس ختم ہو جاتا ہے اور کئی روز تک نیند نہیں آتی اور نشے کی حالت میں خونریزی کرنا ان کے لیے مزید آسان ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ رائل نیوی کے بحری جہاز کی ٹیم نے بحر ہند میں بھارتی فشنگ بوٹ کی کئی گھنٹے تک تلاشی لی  اور کشتی پر سوار بھارتی مچھیروں کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا جبکہ دوران تلاشی ٹرالرز کے فریزر میں 3 ٹن برف کے نیچے چھپائی گئی 8 ارب 77کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمدکی گئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری