بحرین اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کیخلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کا احتجاج کا اعلان

بحرین اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کیخلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کا احتجاج کا اعلان

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیری عوام پر ظلم اور بحرین میں سیکورٹی فورسز کی بے گناہ عوام پر فائرنگ اور شیعہ عالم پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور بحرین میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بے گناہ عوام پر فائرنگ اور شیعہ عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم کی گرفتاری پرشدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج (جمعہ) کو مظلوموں کے حق میں مظاہرہ کرنے کا اعلان کرتےکیا ہے۔

علامہ ناظر عباس کا کہنا تھا کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ کشمیر کی عوام پر ظلم کر کہ اور جوانوں کو شہید کر کے آزادی کی جدوجہد کودباسکتا ہے، ان ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریک کو روک نہیں جا سکتا اور بحارت کی احمقانہ سوچ ہے کشمیر تنہا ہے، پاکستانی عوام کششمیری عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور اُن سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ بحر ینی عوام کو اُن کے بنیادی حقوق سے نہیں روکا جا سکتا بحرینی عوام پر تشدد کی تازہ لہر حالی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کا تسلسل ہے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

صوبائی دفتر سے جاری بیان میں اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کو چائیے کہ انسانیت سوز مظالم کشمیری عوام پر رواں ہیں انہیں روکنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے اور بھارتی حکومت پر زور دیں کہ کشمیر میں ظلم کا وستم کا سلسلہ بند کیا جائے۔

صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی پا کستان پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اس کی بو کھلاہٹ کا نتیجہ ہے پاکستانی افواج اورعوام اپنے ملک کی سر حدوں کا بھر پور دفاع کرنا جانتے ہیں اور اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ کشمیر اور بحرین میں ہونے والے مظالم ناقابل قبول ہیں اوراسی سلسلے میں شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کی جانب سے بروز جمعہ 2جون پورے سندھ میں کشمیری اور بحر ینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا جائے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری