سعودی عرب کے شہر قطیف میں بم دھماکہ، 2 شیعہ مسلمان شہید

سعودی عرب کے شہر قطیف میں بم دھماکہ، 2 شیعہ مسلمان شہید

مسلم دنیا کے دیگر شیعہ نشین علاقوں کی مانند سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں بھی آل سعود کے کارندوں کی شیعہ مسلمانوں کیخلاف دہشتگرد کاروائیاں زور پکڑ رہی ہیں، اسی سلسلے میں شعودیہ کے شہر قطیف میں بم دھماکے میں 2 سیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں سعودی حکومت خوف و ہراس پیدا کررہی ہے سعودی حکومت نے العوامیہ کے بعد قطیف میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین کاروائیوں میں قطیف میں بم دھماکے میں 2 افراد فاضل آل حماده اور محمد آل صویمل شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف کی شاہراہ پر بارود سے بھری کار کو ڈرون کے ذریعے دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں دو شیعہ مسلمان شہید ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی حکومت شیعہ نشین علاقوں میں خوف و ہراس پیدا کرکے شیعہ مسلمانوں کو کچلنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی فورسز نے 10 مئی 2017 کو شیعہ رہائشی والے علاقے العوامیہ پر حکومت کے خلاف احتجاجات کے بہانے حملہ کیا تھا۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقوں پر آل سعود کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف آل سعود کی کارروائیوں میں کئی سعودی شہری اور طلباء شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری