سری لنکا کا ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ


سری لنکا کا ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

چیمپئین ٹرافی 2017 میں گروپ بی سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں ساوتھ افریقہ اور سری لنکا میدان میں اتر آئی ہیں جہاں سری لنکانے ٹاس جیت کر ساوتھ افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چیمپئین ٹرافی 2017 کا آغاز اپنے روائیتی جوش و خروش سے ہو چکا ہے۔

اس ایونٹ کے پہلے میچ میں برطانیہ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین گذشتہ روز ہونے والا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا لہذا دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

آج اس ٹورنامنٹ میں گروپ بی کا پہلا میچ ساوتھ افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس میں دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پر امید ہیں اور شائقین  اچھی کرکٹ دیکھنے کی توقع کر رہے ہیں۔

 برطانیہ کے مشہور اسٹیڈیم اوول میں سری لنکانے ٹاس جیت کر ساوتھ افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ 

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک 1998 ءسے 2009 ءتک تین مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دو میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ایک میچ میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اس طرح افریقن ٹیم کی جیت کا تناسب 66.66 بنتا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2013 ءمیں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل رہاجس میں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے اسی گراﺅنڈ میں ہوا تھا جس میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس میچ میں خاص بات سری لنکن مایہ ناز باولر ملنگا کی شرکت ہے، جن کی قریبا 2 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری