پاکستان کسی الزام تراشی میں نہیں پڑنا چاہتا، اعزاز چوہدری


پاکستان کسی الزام تراشی میں نہیں پڑنا چاہتا، اعزاز چوہدری

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمدچوہدری نے کابل میں ہونے والا خود کش دھماکے - جس میں سیکڑوں شہری ہلاک و زخمی ہوئے - کو بدترین دہشت گردی قرار دیا اور کہا: "پاکستان کسی الزام تراشی میں نہیں پڑنا چاہتا۔"

خبر رساں ادراے تسنیم کے مطابق امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے استعمال ہو رہی ہے مگر پاکستان کابل میں ہونے والے خود کش بم دھماکے پر افغانستان کے ساتھ الزام تراشی میں نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کابل میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور  جانی نقصان پر افسوس کا اظہا ر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کابل کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اعزاز احمد چوہدری نے افغان خفیہ ایجنسیوں کے ان الزامات کو یکسرمسترد کر دیا کہ اس خود کش بم حملے میں پاکستان میں قائم حقانی گروپ ملوث ہے۔

اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں اب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کو ختم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمرات کے روز کابل میں دہشتگردی کا واقع پیش آیا جس کے بعد افغان حکومت کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری ہمیشہ کی طرح پاکستان پر ڈال دی گئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری