عبداللہ عبداللہ کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1427055 خدمت: دنیا
انفجار در کابل

کچھ دیر قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بیٹے کی تدفین کے موقع پر یکی بعد دیگرے تین دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے، کہا جا رہا ہے کہ اس موقع پر اعلیٰ افغان حکام من جملہ عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان حکام کی موجودگی میں افغان سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے بیٹے کی تدفین کے موقع پر تین دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے علاوہ کئی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ افغان سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کا بیٹا گزشتہ روز مظاہرے میں جاں بحق ہوا تھا۔

افغان وزارت صحت نے اس حادثے میں 12 افراد کے مارے جانے اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق عبداللہ عبداللہ اور احمد ضیا مسعود حادثے میں بچ گئے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں