مسلسل گرتی ہوئی معیشت / سعودی عرب کی غیر ملکی ڈرائیور کی اوبر اور کریم سمیت تمام ٹیکسیاں چلانے پر بھی پابندی


مسلسل گرتی ہوئی معیشت / سعودی عرب کی غیر ملکی ڈرائیور کی اوبر اور کریم سمیت تمام ٹیکسیاں چلانے پر بھی پابندی

سعودی عرب کی مسلسل گرتی ہوئی اقتصادی صورتحال کی بدولت آل سعود نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کے بعد غیر ملکی ڈرائیور کی اوبر اور کریم سمیت تمام کمپنیوں کی ٹیکسیاں چلانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بدعنوانیت، معاشی بدحالی، جنگ اور بےروزگاری میں گھری آل سعود حکومت نے سعودیزائشن منصوبے 2020 کے تحت اعلان کرتے ہوئے سرزمین حجاز میں کام کرنے والے غیرملکیوں کو شدید جھٹکا دے دیا ہے۔

آل سعود نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کے بعد غیر ملکی ڈرائیور کی اوبر اور کریم سمیت تمام کمپنیوں کی ٹیکسیاں چلانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی ڈرائیور نہ کسی کمپنی میں کام کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کی ٹیکسیاں چلا سکتے ہیں۔

سعودی حکومت کے اس اعلان کے بعد، بہت سے غیر ملکی جو سرزمین حجاز میں ٹیکسیاں چلا کر اپنے خاندان کا پیٹ پالتے تھے، کے پاس واپس لوٹنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔

واضح رہے کہ قریبا 2 ہفتے قبل ہی سعودی حکومت نے اپنی وزارتوں اور حکومتی محکموں کو ہدایت کی تھی کہ اگلے تین برسوں میں 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے نکال دیا جائے اور سعودی شہریوں کو ان کی جگہ پر کام پہ رکھا جائے۔

جبکہ سعودی وزیر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 2020 تک تمام سرکاری محکموں سے غیر ملکیوں کو نکال دینا چاہیے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری