بھارت کی لائن آف کنٹرول کی دوبارہ خلاف ورزی/ پاک فوج کا منہ توڑ جواب،5 بھارتی فوجی ہلاک + ویڈیو

خبر کا کوڈ: 1427535 خدمت: پاکستان
بھارتی فوجی

ایک ہفتے کے دوران بھارت کی جانب سے دوسری بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، آزادکشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈہول سیکٹر میں  بسنے والے نہتے شہریوں پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2افراد شہید جبکہ 4 خواتین سمیت  6افراد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  بھارت کی جانب سے  منڈہول سیکٹر میں لائن آف کنٹرول  کی خلاف ورزی کی  جس کے نتیجے میں 2افراد شہید جبکہ 6زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کر دی۔

پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں عذار احمد ولد محمد رشیدساکنہ ککوٹہ تحصیل ہجیرہ اور سردار فضل احمد ولد محمد سید اخان ساکنہ چک درہ شیر خان تحصیل ہجیرہ شامل ہیں ۔جبکہ زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

زخمیوں میں ملک محمد جمیل ولد محمد سید ساکنہ بٹل تحصیل ہجیرہ، محمد سفیر ولد قاضی مقبول ساکنہ لچھیال تحصیل ہجیرہ، جبین محبوب دختر محبوب ساکنہ لچھیال تحصیل ہجیرہ، فاریہ کبیر دختر کبیر حسین شاہ ساکنہ بٹل تحصیل ہجیرہ، نسرین اختر دختر مستری منظور حسین ساکنہ منڈہول تحصیل ہجیرہ اور طیبہ حنیف دخترمحمد حنیف خان ساکنہ رکڑ تحصیل ہجیرہ شامل ہیں۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ضلع پونچھ منڈہول سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اورکہا کہ اس وقت بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر نہتے معصوم افراد کو نشانہ بنا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

دوسری جانب  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور 5 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کے کئی بنکرز تباہ ہوگئے جبکہ متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر لائن آف کنٹرول کیخلاف ورزی کی تھی جس کے نتیجہ میں 3 شہری زخمی ہوئے تھےجبکہ اسی ہفتے میں یہ بھار کی جانب سے دوسری بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس میں 2 شہید اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری