یورپ میں داعش کی دہشت / بھگدڑ مچنے سے 1000 افراد زخمی + تصاویر


یورپ میں داعش کی دہشت / بھگدڑ مچنے سے 1000 افراد زخمی + تصاویر

اٹلی میں سان کارلوسکوائرمیں فٹبال میچ کے دوران کریکر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہونیوالی بھگدڑ میں ہزار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اٹلی میں سان کارلوسکوائرمیں فٹبال میچ کے دوران کریکر دھماکہ ہوا جس کےنتیجے میں ہونیوالی بھگدڑ میں ہزار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس بھگدڑ میں ایک بچے سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
 واقعہ اس وقت پیش آیا جب تیس ہزار سے زیادہ افراد چمپئنزلیگ کا فائنل دیکھ رہے تھے۔

واضح رہے کہ یورپ آج کل دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، جس کا خوف یورپ کے ہر ملک میں سیرایت کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ شب بھی لندن میں دہشتگردی کے واقعے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری