یہ کوئی برما یا شام کی تصاویر نہیں بلکہ پاکستان کی ہیں!


یہ کوئی برما یا شام کی تصاویر نہیں بلکہ پاکستان کی ہیں!

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شہر کے ایک مصروف شاہراہ اسپنی روڈ پر ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی کو دن دیھاڑے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی رو ڈ پر علمدارروڈ سے ہزارہ ٹاؤن موٹرسائیکل پر جانے والے بھائی شکیل احمد اور ان کی بہن کو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

لاشوں کو سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا.

مجلس وحدت المسلمین ‘ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ‘ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے اسپنی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں لیکن ان کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی اور ایک منصوبے کے تحت ہزارہ برادری کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقع نہیں اس روڈ پر بہت سے دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں، تاہم قاتلوں کی کوئی خبر نہیں، نا پولیس آج تک کسی ٹارگٹ کلر کو پکڑ پائی اور نہ ہی خفیہ اداروں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کچھ کر پائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری