جرمنی: طالبان کیساتھ امن مذاکرات کے خواہاں ہیں


جرمنی: طالبان کیساتھ امن مذاکرات کے خواہاں ہیں

جرمن وزیر خارجہ نے طالبان کیساتھ امن مذاکرات کیلئے خواہش کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ سیگمر گیبریل نے روزنامہ بیلدام زونتانگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسان دوستوں سے تو صلح نہیں کرتا بلکہ صلح دشمنوں کو دوست بنانے کا ایک ذریعہ ہی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات کا قائل ہوں کہ طالبان سے صلح کرنے کے لئے بات چیت ضروری ہے۔ ہم افغانستان میں برسر پیکار تنظیموں کے درمیان صلح کرانے کے لئے کوشاں ہیں۔

جرمنی کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں صرف فوجی مہم جوئی کافی نہیں ہے بلکہ اس ملک کی ترقی کے لئے سیاسی تعاون اور عزم  و ارادہ بھی نہایت ضروری ہے لیکن اس تعاون کا کیا فائدہ جب افغان خود کہتے ہیں کہ ہمارے ملک سے فوجی انخلاء نہ کیا جائے کیوںکہ حالات مزید خراب ہو جائیں گے؟

یاد رہے کہ بدھ کے روز کابل میں جرمن سفارتخانے کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی اور جاں بحق ہو گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری