سعودی عرب میں الجزیرہ کے دفتر کی چھٹی


سعودی عرب میں الجزیرہ کے دفتر کی چھٹی

سعودی محکمہ ثقافت و ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب میں الجزیرہ کے دفتر کو بند کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ثقافت و ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اس ملک میں الجزیرہ چینل کا دفتر بند کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات لگائے اور اس ملک سے اپنے سفارتی تعلقات توڑتے ہوئے دوحہ پر اپنی زمینی اور ہوائی سرحدیں بھی بند کر دی ہیں جبکہ یمن کے خلاف بنے سعودی اتحاد میں دوحہ کی شرکت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کے اس عرب ملک سے تعلقات ختم کر دینے سے ان ممالک کے درمیان سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری