ظریف اور قطری وزیر خارجہ کی ٹیلی فون پر گفتگو


ظریف اور قطری وزیر خارجہ کی ٹیلی فون پر گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب سے فون پر رابطہ کرکے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

قطر کی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے ساتھ ساتھ مصر، لیبیا اور مالدیپ جیسے ممالک نے بھی دوحہ سے اپنے روابط منقطع کر لئے ہیں۔

قطر نے اس اقدام کو غیر قابل قبول بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ سمیت مذکورہ ممالک کے الزامات بے بنیاد اور دوحہ کیخلاف ان ممالک کے اقدامات ناروا ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری