یمنی فوج کی فائرنگ سے 2 سعودی اہلکار ہلاک/ سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جاری

یمنی فوج کی فائرنگ سے 2 سعودی اہلکار ہلاک/ سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جاری

یمن کی مشترکہ افواج نے سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر جیزان، عسیر اور نجران میں جاری فوجی آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کی مشترکہ افواج کے نشانہ بازوں نے دو سعودی آلہ کاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق یمنی افواج کے نشانہ بازوں نے یمن پر سعودی تجاوز کو روکنے کے لئے اپنی فوجی مہم میں دو سعودی آلہ کاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مشترکہ افواج نے الکرس، قائم زبید، القرن، الخشل، و المعنق میں سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر گولے داغے ہیں۔

مشترکہ افواج نے عسیر اور دیگر کئی مقامات پر بھی سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمن کی مشترکہ افواج نے گذشتہ ماہ میدی کے سرحدی علاقے میں 380 سے زائد سوڈانی فوجی افسران اور سپاہیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

سعودی عرب گذشتہ دو سال سے اپنے ہمنوا ممالک کی مدد سے یمن پر یلغار بولے ہوئے ہے تاکہ یمن کے مفرور اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے۔

ان حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری مارے گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری