بارش کی پھر مداخلت؛ آسٹریلیا کا دوسرا میچ بھی بےنتیجہ


بارش کی پھر مداخلت؛ آسٹریلیا کا دوسرا میچ بھی بےنتیجہ

چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کو بارش کی مسلسل مداخلت کا سامنا ہے اور گروپ اے میں بنگلا دیش اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بے نتیجہ ہونے کے وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شائقین کرکٹ اس وقت ایک بار پھر مایوسی کا شکار ہو گئے جب چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے جانے والا آسٹریلیا کا دوسرا میچ بھی بارش کی وجہ سے بےنتیجہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم کو 182 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد جب آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 83 رنز بنائے تو موسم نے مداخلت کی اور کھیل روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا ۔

بنگال ٹائیگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر مچل اسٹارک رہے جنھوں نے ایک ہی اوور میں تین وکٹیں لیں اور مجموعی طور پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال کے علاوہ کوئی بھی دوسرا بیٹسمین کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔

انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال اس بار صرف پانچ رنز کی دوری پر ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

ان کی 95 رنز کی اننگز میں تین چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2 جون کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والا میچ بھی بارش کی نظر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری