"ردۃ کبیرۃ" اور "عزیزِیۃ" آزاد/ اثریا – خناضر ہائی وے پر داعش کا شدید حملہ ناکام


"ردۃ کبیرۃ" اور "عزیزِیۃ" آزاد/ اثریا – خناضر ہائی وے پر داعش کا شدید حملہ ناکام

شامی ذرائع نے السلمیۃ کے مضافات میں شامی افواج کی مہم جوئی اور اثریا – خناضر ہائی وے پر داعش کے ناکام حملے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی افواج نے ردۃ کبیرۃ اور العزیزیۃ علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کراتے ہوئے مشرقی حلب کے مضافاتی علاقے المسکنۃ میں واقع الاسد جھیل کے فیلٹر کیمپ سے دہشت گردوں کو مار بھگایا ہے۔

گزشتہ روز شامی افواج نے مشرقی حلب کے مضافات میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شہر مسکنۃ کو طویل مدت سے جاری جدوجہد اور محاصرے کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوجوں نے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے جنوب مشرقی حلب کے پہاڑی سلسلہ الطویحینۃ کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ السلمی – اثریا شاہراہ پر فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جہاں داعشی دہشت گردوں نے مارٹر گولوں سے حملے کرتے ہوئے اس شاہراہ کو بند کر دیا ہے جس کے جواب میں شامی فوج نے میدان عمل میں اترتے ہوئے دہشت گردوں کے مںصوبوں پر پانی پھیر دیا اور اس شاہراہ کو پھر سے کھول دیا گیا۔

شامی ذرائع کے مطابق روسی فضائیہ کے طیارے دہشت گردوں کے خلاف شامی افواج کی مہم میں امداد رسانی کا کام کر رہے ہیں۔

دوسری طرف شامی افواج نے تدمر میں اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

شامی فوجیں تدمر میں داعش کے آخری ٹھکانے سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری