واشنگٹن: قطر سے ہمارے تعلقات مستحکم ہیں / قطر کی دہشتگردی کی حمایت کا اعتراف کرتے ہیں

خبر کا کوڈ: 1429570 خدمت: دنیا
وزارت خارجه آمریکا

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور قطر کے تعلقات مضبوط ہیں اور قطر سے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک قطر کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

امریکی وزارت خارجہ نے قطر کے ساتھ اپنے مستحکم روابط کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم قطر میں اپنے فوجیوں کی موجودگی پر دوحہ کی قدر کرتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے دہشت گردوں کو ملنے والی قطری امداد کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قطر کو دہشتگردوں کے مالی ذرائع سے مقابلے کیلئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اپنے سفارتی روابط ختم کر دئے ہیں اور اس ملک پر اپنی زمینی اور فضائی سرحدیں بند کرتے ہوئے یمن کے خلاف سعودی سرپرستی میں بننے والے نام نہاد اتحاد سے قطر کو بے دخل کر دیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری