پاک فوج کے سربراہ کی روسی سفیر سے ملاقات

خبر کا کوڈ: 1429660 خدمت: پاکستان
روسی سفیر

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور روسی سفیر الیکسی ڈیڈوف کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور روس کا دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی سفیر الیکسی ڈیڈوف نے منگل کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماوں نے دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر گفتگو کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    تازہ ترین خبریں